؞   بارہویں کے بعد آگے کی تعلیم پر ورکشاپ کا انعقاد
۱۸ جنوری/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
عمران گنج/رفیع پور(حوصلہ نیوز): نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت کو واضح کرنے ، طلبہ کے اندر اعلیٰ تعلیم کی امنگ پیداکرنے اور تعلیمی میدان میں مختلف مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے حوصلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے سرسید انٹر کالج عمران گنج اور رفیع پور گاؤں میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پہلا ورکشاپ سرسید انٹر کالج میں ہوا جس میں نویں جماعت سے لے کر بارہویں تک کے طلبہ نے حصہ لیا۔
جے این یو کے ریسرچ اسکالر مولانا محمد سعو داعظمی نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے موضوع پر اظہار خیال کیااور اس ضمن میں حوصلہ فاؤنڈیشن کے مشن کا تعارف بھی کرایا۔
فاؤنڈیشن کے صدر محمود عاصم نے بارہویں کے بعد ملکی و بین الاقوامی زبانوں کے سیکھنے اور سوشل سائنس کی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ، اہمیت اور ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔ فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری محمد ایوبی نے سائنس اور کامرس کے میدان میں مختلف کورسز کی اہمیت اور ان میں داخلے کے طریقے کے بارے میں طلبہ سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے آخر میں سوال وجواب بھی ہو ا ۔
بعد نماز مغرب رفیع پور گاؤں میں طلبہ اور والدین سے خطاب ہوا ۔ جس میں عمومی طور پر تعلیم کی اہمیت اور مختلف تعلیمی میدانوں میں داخلے کے طریقے وغیرہ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ٹھنڈ کی شدت کے باوجود طلبہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

1 لائك

4 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.